farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri
Last 10 Topics:  #1 Islamiic Storyy<3 x(iLovePakistan)    #2 fari bhai ki konsi naat ap ko pasand hy(syed umair gillani)    #3 congratulations to MARIUM sister for completing 1000 Posts(Umer)    #4 Why heart beat says love to farhan love to farhan!(Faheem ahmed aatar)    #5 Yad e madina: faheem ahmed aatar.(Faheem ahmed aatar)    #6 who wass the best naat khawan of the world your ans. fari by(syed umair gillani)    #7 My poetry:farhan ali qadri.(Faheem ahmed aatar)    #8 only for you(MARIAM ZAFAR)    #9 Aap k liay farhan ali qadri kis ka naam hy?(Umer)    #10 vote farhan ali qadri, best naat khawan of the world(syed umair gillani)  


Hits: 4,059,319
Farhan Ali Qadri - اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا

اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنی جنت کو خُدا کے لئے دوزخ نہ بنا
میرے مالک میرے آقا میرے مولا نے کہا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
باپ کے پیار سے اچھی کوئی دولت کیا ہے
ماں کا آنچل جو سلامت ہے تو جنت کیاہے
یہ ہیں راضی تو نبیﷺراضی ہے راضی ہے خُدا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
جب بھی دیکھا تو تُجھے پیار سے دیکھا ماں نے
خُونِ دل دودھ کی صورت میں پلایا ماں نے
تو نے اس پیار کے بدلے میں اُسے کُچھ نہ دیا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اُن کی ممتا نے بہر حال سنبھالا تُجھ کو
کس قدر پیار سے ماں باپ نے پالا تُجھ کو
رحمتِ بالا سے کُچھ کم نہیں سایہ اُن کا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
تیرے ماں باپ نے کس پیار سے پالا تُجھ کو
خود رہے بھوکے دیا مُنہ کا نوالہ تُجھ کو
اِن کی مُٹھی میں ہے نادان مقدر تیرا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
تیرے بیٹے بھی کہاں روٹیاں دیں گے تُجھ کو
یہ بھی تیری ہی طرح گالیاں دیں گے تُجھ کو
تو بھی اے صاحبِ اولاد یہ کیوں بھول گیا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اُن سے اچھی نہیں دیکھی کوئی صورت قیصرؔ
ہے سراپا یہ محبت ہی محبت قیصرؔ
کام آتی ہے بُرے وقت میں ان کی ہی دعا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنی جنت کو خُدا کے لیے دوزخ نہ بنا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
میرے مالک میرے آقا میرے مولا نے کہا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا
اپنے ماں باپ کا تو دِل نہ دُکھا


Copyright © 2007 - 2012 - All Rights Reserved