|
آگئے سرکار
آگئے سرکار
مرحبا مرحبا، مرحبا اہلً و سہلاً مرحبا
آگئے سرکار
خوشیاں مناو دھومیں مچاو، خوشیاں مناو دھومیں مچاو
خوشیاں مناو دھومیں مچاو آگئے سرکار
حق اے - کورس
آمد ہوئی ہے اُن کی سب ظُلمتیں چھَٹی ہیں
آج دیوانو مل کر بولو آگئے سرکار
حق اے - کورس
پُر نور ہے یہ عالم سب مسکرا رہے ہیں
اُن کی آمد کے چرچے ہیں آگئے سرکار
آقا کی آمد سے تو سوئے نصیب جاگے
کُل نبیوں کے سرور آئے آگئے سرکار
حق اے - کورس
محشر کے روز جن سے پہچانے جائیں گے ہم
کیوں گھبراتے ہو دیوانو آگئے سرکار
حق اے - کورس
گھر گھر چراغاں کر لو گلیوں کو جگمگاو
مل کے لگاو نعرہ خوشی کا آگئے سرکار
نذرانہ عقیدت جو پیش کر رہا ہوں میں
نعت لِکھی آج علی نے آگئے سرکار
|