farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - وہ دن آئے گا اِک بار میں مدینے جاؤں گا
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

وہ دن آئے گا اِک بار میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار میں مدینے جاؤں گا
کرنے روضے کا دیدار میں مدینے جاؤں گا
شاہِ مدینہ رحمتِ عالم نبیوں کے سردار
دیکھیں کب دکھلائیں اپنا نورانی دربار
میں تو ہوں کب سے تیار میں مدینے جاؤں گا
وہ دن آئے گا اِک بار میں مدینے جاؤں گا
مُجھ کو یقین ہے کرم کریں گے آمنہ بی بی کے لعل
اُن کو تو معلوم ہےمیرے دل کا حال
کہتے ہیں دل کے تار میں مدینے جاؤں گا
وہ دن آئے گا اِک بار میں مدینے جاؤں گا
کیا غم ہے کہ جکڑے ہوئے ہے دوری کی زنجیر
مل جائے گی مُجھ کو میرے خوابوں کی تعبیر
جس دن چاہیں گےسرکار میں مدینے جاؤں گا
وہ دن آئے گا اِک بار میں مدینے جاؤں گا


Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host