farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri
Last 10 Topics:  #1 Islamiic Storyy<3 x(iLovePakistan)    #2 fari bhai ki konsi naat ap ko pasand hy(syed umair gillani)    #3 congratulations to MARIUM sister for completing 1000 Posts(Umer)    #4 Why heart beat says love to farhan love to farhan!(Faheem ahmed aatar)    #5 Yad e madina: faheem ahmed aatar.(Faheem ahmed aatar)    #6 who wass the best naat khawan of the world your ans. fari by(syed umair gillani)    #7 My poetry:farhan ali qadri.(Faheem ahmed aatar)    #8 only for you(MARIAM ZAFAR)    #9 Aap k liay farhan ali qadri kis ka naam hy?(Umer)    #10 vote farhan ali qadri, best naat khawan of the world(syed umair gillani)  


Hits: 4,059,303
Farhan Ali Qadri - صرف ایک بار صرف ایک بار
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

صرف ایک بار صرف ایک بار

صرف ایک بار صرف ایک بار
دل سے مصطفےٰﷺکو تو پکار ہو گا بیڑا پار
ہزار بار اُٹھیں گے قدم خُدا کی طرف
بس ایک بار چلے آؤ مصطفےٰﷺکی طرف
ایسے ہیں سرکار میرے ایسے ہیں سرکار میرے
دل سے مصطفےٰﷺکو تو پکار ہو گا بیڑا پار
غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں
جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں
کوئی دیکھے تو کہیں اُن کی دُہائی دے کر
یا مُحمدﷺسے تو پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
ایسے ہیں سرکار میرے ایسے ہیں سرکار میرے
دل سے مصطفےٰﷺکو تو پکار ہو گا بیڑا پار
کوئی آجائے طلب سےبھی سوا دیتے ہیں
آئے بیمار تو ہر دُکھ کی دوا دیتے ہیں
گالیاں دیتا ہے کوئی تو دُعا دیتے ہیں
دُشمن آجائے تو چادر بھی بچھا دیتے ہیں
ایسے ہیں سرکار میرے ایسے ہیں سرکار میرے
دل سے مصطفےٰﷺکو تو پکار ہو گا بیڑا پار
دُعا کو بابِ اثر سے گُزار کر دیکھو
درِ نبیﷺپہ خُدا کو پُکار کر دیکھو
شمار ہو نہیں سکتے شمار کر دیکھو
تُم اُن سے دور ہو لیکن وہ تُم سے دور نہیں
یقین نہ آئے تو اُن کو پُکار کر دیکھو
ایسے ہیں سرکار میرے ایسے ہیں سرکار میرے
دل سے مصطفےٰﷺکو تو پکار ہو گا بیڑا پار
دیکھ لو دھوپ مدینے کا پتہ دیتی ہے
عشق والوں کو تو گرمی بھی مزہ دیتی ہے
کیوں کہ سورج کی اگر ایک کرن روزانہ
خوب دیوارِ مدینہ کا مزہ لیتی ہے
ایسے ہیں سرکار میرے ایسے ہیں سرکار میرے
دل سے مصطفےٰﷺکو تو پکار ہو گا بیڑا پار
اُن کی رحمت نے تو قطرے کو دریا کر ڈالا
خالی دامن جس کا دیکھا اُس کو بھی بھر ڈالا
مانگنے گئے بھیک تو ہم کو غنی کر ڈالا
ایسے ہیں سرکار میرے ایسے ہیں سرکار میرے
دل سے مصطفےٰﷺکو تو پکار ہو گا بیڑا پار

Copyright © 2007 - 2012 - All Rights Reserved