|
شاہِ مدینہ
شاہِ مدینہ طیبہ کے والی
سارے نبیﷺتیرے در کے سوالی
جلوے ہیں سارے تیرے ہی دم سے
آباد عالم تیرے کرم سے
باقی ہر اک شئے نقشِ خیالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
تو نے جہاں کی محفل سجائی
تاریکیوں میں شمع جلائی
ہر سمت پہ چھائی کملی ہے کالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
مذہب ہے تیرا سب کی بھلائی
مَسلک ہے تیرا مُشکل کُشائی
دیکھ اپنی امت کی خستہ حالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
ہے نور تیرا شمس و قمر میں
تیرے لبوں کی لالی سحر میں
پھولوں نے تیری خوشبو چُرا لی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
تیرے لئیے ہی دُنیا بنی ہے
نیلے فلک کی چادر تنی ہے
تو اگر نہ ہوتا دُنیا تھی خالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
|