farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - خُسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

خُسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی

خُسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی
دور تھے تو زندگی بے رنگ تھی بے کیف تھی
اُن کے کوچے میں گئے تو زندگی اچھی لگی
میں نہ جاؤں گا کہیں بھی در نبیﷺکا چھوڑ کر
مُجھ کو کوئے مصطفیٰﷺکی چاکری اچھی لگی
یوں تو کہنے کو گُزاری زندگی میں نے مگر
جو درِ آقا پہ گُزاری وہ گھڑی اچھی لگی
والہانہ ہو گئے جوتیرے قدموں پَر نثار
حق تعالیٰ کو ادا ان کی بڑی اچھی لگی
ناز کر تو اے حلیمہؓ سرورِ کونین پَر
گر لگی اچھی تو تیری جھونپڑی اچھی لگی
رکھ دیا سرکار کے قدموں میں سلطانوں نے سر
سرورِ کون و مکاں کی سادگی اچھی لگی
آج محفل میں نیازؔی نعت جو میں نے پڑھی
عاشقانِ مصطفیٰ ﷺکو وہ بڑی اچھی لگی



Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host