farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - آقا آقا بول بندے آقا آقا بول
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

آقا آقا بول بندے آقا آقا بول

آقا آقا بول بندے آقا آقا بول
ذکرِ نبیﷺتو کرتا جا یہ ذکر بڑا انمول
ایسا دن بھی آجائے سرکار کے در پہ بیٹھے ہوں
لب خاموش زباں بن جائے آنسو عرضاں کرتے ہوں
آنکھوں سے آنسو بہتے ہوں
اُن کے در پہ رونے والے دل سے کُچھ تو بول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول
ذکرِ نبیﷺتو کرتا جا یہ ذکر بڑا انمول
سرورِ عالم پیارے آقا جدھر سے گزرا کرتے تھے
شجر گواہی دیتا تھا اور پتھر کلمہ پڑھتے تھے
نور خُدا کے منکر اب تو اپنی آنکھیں کھول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول
ذکرِ نبیﷺتو کرتا جا یہ ذکر بڑا انمول
آؤ چلو دیوانو سارے شہرِ مدینہ چلتے ہیں
میری کیا اوقات ہے سب ہی ان کے در سے پلتے ہیں
غیروں کو بھی دیتے ہیں وہ بن مانگے بن تول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول
ذکرِ نبیﷺتو کرتا جا یہ ذکر بڑا انمول
راشؔد نعتیں لکھنا پڑھنا یہ ہے بڑا اعزاز
اُن کے کرم سے ہی اونچی ہے پرواز
نعتِ نبیﷺتو سُنائے جا اور کانوں میں رس گھول
آقا آقا بول بندے آقا آقا بول
ذکرِ نبیﷺتو کرتا جا یہ ذکر بڑا انمول




Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host