|
پتہ پتہ بوٹا بوٹا ذکرِ خُدا میں کھویا
پتہ پتہ بوٹا بوٹا ذکرِ خُدا میں کھویا
ڈالی ڈالی غنچہ غنچہ ذکرِ خُدا میں کھویا
پربت پربت دھرتی دھرتی امبر امبر واصف
صحرا صحرا دریا دریا ذکرِ خُدا میں کھویا
قریہ قریہ وادی وادی گُلشن گُلشن ذاکر
قطرہ قطرہ ذرہ ذرہ ذکرِ خُدا میں کھویا
قمری قمری طوطی طوطی بُلبل بُلبل حامد
چڑیا مینا ہر پروانہ ذکرِ خُدا میں کھویا
رِم جھم گرتی بارش گیت اُسی کے گائے
چلتا دریا بہتا جھرنا ذکرِ خُدا میں کھویا
سُندر سُندر دل کے اندر نام اجاگر اُس کے
میری جاں کا گوشہ گوشہ ذکرِ خُدا میں کھویا
پتہ پتہ بوٹا بوٹا ذکرِ خُدا میں کھویا
ڈالی ڈالی غنچہ غنچہ ذکرِ خُدا میں کھویا
|