farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ

پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دُنیا پر چھا جاؤ
نبیؐ کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
یا حبیب کبریا اھلا و سھلا مرحبا
مرحبا یا مجتبٰیؐ اھلا و سھلا مرحبا
بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیں
اب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے
تاجدارِ انبیاء اھلا و سھلا مرحبا
مُرسلیں کے پیشوا اھلا و سھلا مرحبا
تم بھی کر کے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
ابرِ رحمت چھا گیا ہے کعبے پہ جھنڈا گڑا ہے
بابِ رحمت آج وا ہے آمدِ شاہِ عرب ہے
یا شاہ ارض و سما اھلا و سھلا مرحبا
سرورِ ہر دو سرا اھلا و سھلا مرحبا
تم بھی کر کے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
آگئے خیرالوریٰ اھلا و سھلا مرحبا
آئےشاہ انبیاء اھلا و سھلا مرحبا
تم بھی کر کے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے
جائے آداب و طرب ہےآمد شاہ عرب ہے
راز دارِ کبریا اھلا و سھلا مرحبا
مظہر رب العلٰی اھلا و سھلا مرحبا
آمنہ کے دلربا اھلا و سھلا مرحبا
اے حلیمہ کے پیا اھلا و سھلا مرحبا
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا
کعبے کا چمکا ستارہ آمد شاہ عرب ہے
خلق کے حاجت روا اھلا و سھلا مرحبا
اے میرے مشکل کشاء اھلا و سھلا مرحبا
تم بھی کر کے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
سوئی قسمت جاگ اُٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی
باب رحمت وا ہوا اھلا و سھلا مرحبا
آتے ہی سجدے میں گر کر کر رب ھبلی امتی
عرض حق سے کر دیا اھلا و سھلا مرحبا
خوب جھومو عاصیو وہ مسکراتے آگئے
شافع روز جزا اھلا و سھلا مرحبا
تم بھی کر کے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبیؐ کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
پکارو یا رسول اللہ یا حبیب اللہ



Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host