farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ

یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
تو ہے عاشقِ نبی سب کو یہ بتائے جا
مصطفےٰؐ کے عشق میں محفلیں سجائے جا
جشنِ آمدِ نبی دل سے تو منائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
دامنِ نبی پکڑ اور خُدا کا نام لے
پرچمِ نبی کو تو آگے بڑھ کے تھام لے
نعرہ محمدی زور سے لگائے گا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
گفتگو کی ابتدا کر تو لفظ تول کر
دل سبھی کا جیت لے میٹھے بول بول کر
جن سے تُجھ کو عشق ہے انکے گیت گائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
مُرشدی کی بات کو اپنے پلے باندھ لے
سامنے جو آئیں وہ اُن کو ہاتھوں ہاتھ لے
اونچا رُتبہ پا کے تو مرتبہ بڑھائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
باغوں میں بہشت کے رات دن تو گھوما کر
اپنے والدین کے ہاتھ پاؤں چوما کر
بخت کو جگائے جا دل میں گھر بنائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
پیار کر تو بچوں سے عزتیں بڑوں کی کر
دامنِ مراد کو اپنے تو دعا سے بھر
سیرتِ نبی سے تو فائدہ اٹھائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
یومِ مصطفےٰؐ تُجھے اب کے یوں منانا ہے
سبز پرچموں سے گھر خوب تر سجانا ہے
جشنِ آمدِ نبی دل سے تو منائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
خوش نصیبی ہے تیری تُجھ کو یہ سخن مِلا
شاعرِ علی تُجھے یہ مہکتا فن مِلا
اُن سے لو لگا کے تو دل کو جگمگائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ
تو ہے عاشقِ نبی سب کو یہ بتائے جا
مصطفےٰؐ کے عشق میں محفلیں سجائے جا
جشنِ آمدِ نبی دل سے تو منائے جا
یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ یا مصطفےٰؐ



Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host