farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - میں تو عاشق ہوں نبی کا
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

میں تو عاشق ہوں نبی کا

میں تو عاشق ہوں نبی کا
ذکرِ سرور میں مُجھے کھویا ہوا رہنے دو
اس پہ دنیا جو خفا ہے تو خفا رہنے دو
یا محمد کا وظیفہ ہے لبوں پر ہر دم
دل کو بس یادِ محمد میں فنا رہنے دو
دل میں نبی کی یاد نے ڈیرا جما لیا
سارے غموں سے آپ کے غم نے بچا لیا
قربان جاوں یا نبی تیرے مقام پر
تو نے تو پتھروں کو بھی کلمہ پڑھا دیا
ویرانیاں نہ آئیں گی آنکھوں میں اب کبھی
خاکِ درِرسول کا سُرمہ لگا لیا
سینے میں ہے بہار سا میلہ لگا ہوا
جب سے تمھارے درد کو مہماں بنا لیا
غلامیِ رسول کا تحفہ سجا کے دیکھ
ناداں اُن کے در پہ تو سر کو جُھکا کے دیکھ
آتی ہے کیسے جوش میں رحمت حضور کی
تو داستانِ غم ذرا ان کو سُنا کے دیکھ
قدموں میں تیرے ہوں گے خزانے جہاں کے
اک بار ان کے نام پہ سب کُچھ لٹا کے دیکھ
درد و آلام کے مارے ہوئے کیا دیتے ہیں
ہم تو بس اُن کی نگاہوں کو دعا دیتے ہیں
بندہ بننا ہے خُدا کا تو گدا بن ان کا
جو فقیروں کو شہنشاہ بنا دیتے ہیں
عقل والوں کے نصیبوں میں کہاں ذوقِ جنوں
عشق والے ہیں جو ہر چیز لُٹا دیتے ہیں
جب لیا نامِ نبی میں نے دُعا سے پہلے
میری آواز وہاں پُہنچی صبا سے پہلے
دمِ آخر مُجھے آقا کی زیارت ہو گی
ایک دن آئیں گے سرکار قضا سے پہلے
رب سے کرتا ہوں دعا پڑھ کے محمد پہ درود
یہ وسیلہ بھی ضروری ہے دعا سے پہلے
ہم نے بھی اس درِ اقدس پہ جمائیں نظریں
جس جگہ ملتا ہے منگتوں کو صدا سے پہلے
غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے
جو ہو نہ عشقِ مصطفےٰؐ تو زندگی فضول ہے
میرے تو آپ ہی سب کُچھ ہیں رحمتِ عالم
میں جی رہا ہوں زمانے میں آپ ہی کے لیئے
ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے
اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے
وہ شمع حرم جس سے منور ہے مدینہ
کعبے کی قسم رونقِ کعبہ بھی وہی ہے
اس شہر میں بک جاتے ہیں خود آکے خریدار
یہ مصر کا بازار نہیں شہرِ نبی ہے


Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host