farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو بندے ہر دم اللہ ھو
        Urdu Lyric
  Urdu

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو بندے ہر دم اللہ ھو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو بندے ہر دم اللہ ھو
پیچھے پیچھے موت ہے تیری آگے آگے تو
اللہ ھو باقی من کلِ فانی

نہ کچھ تیرا نہ کچھ میرا او غافل انساں
سب کچھ جانے جان بوجھ کر بنے ہے کیوں انجان
دارا اور سکندر جیسے بڑےبڑے سلطان
لاکھوں من میٹھی میں مل گئے شہنشاہ عالی شان
تیری کیا اوقات ہے بندے کچھ بھی نہیں ہے تو
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو بندے ہر دم اللہ ھو

تیرا میرا جیون جیسے چلتے پھِرتے سائے
جوں جوں بڑھتی جائے عمر یا جیون گھٹتا جائے
موت کھڑی ہے سر پہ تیرے جانے کب آجائے
ایک سانس کا پنچھی ہے تو کون تجھے سمجھائے
رہ جائےگا پنجرہ خالی اُڑ جائے گی روح
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو بندے ہر دم اللہ ھو

تنہا قبر میں ہوگا تیرا کوئی نہ ہوگا میت
اللہ ہی اللہ بول سلامؔت جیون بازی جیت
ڈھلتا سورج روز سنائے تجھے فنا کے گیت
نیند سے آنکھیں کھول او غافل کیسی ہے یہ پریت
اللہ تیرا جاگ رہا ہے اور سوتا ہے تو
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو بندے ہر دم اللہ ھو

Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host