آمنہ کا لعل آیا آمنہ کا لعل
آمنہ کا لعل آیا آمنہ کا لعل
رحمت کا بادل چھایا
سب حور و ملک نے گایا
دیکھو شاہِ مدینہ آیا
آمنہؓ بی بی تیرا نصیبا
رب نے ہے چمکایا
تُجھ پر ہے کرم کا سایہ
تو نے پیارے نبیؐ کو پایا
کیسا مقدر لائی حلیمہؓ
تو ہے نبی کی دائی حلیمہؓ
بی بی آمنہؓ کا جایا
تیری مُشکل میں کام آیا
تیرا سویا نصیب جگایا
غم کے بادل دور ہوئے ہیں
دُکھیا دل مسرور ہوئے ہیں
عالم نے اجالا پایا
اب ہر سو نور ہے چھایا
ذرہ ذرہ چمکایا
مُحسؔن اُن کے ہی گن گاؤ
سارے جہاں کو یہ بتلاؤ
نبیوں کا سرور آیا
امت کا رہبر آیا
وہ شافعیؐ محشر آیا
|