|
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
ہم سب پر جس کا ہے سایہ وہ رحمت بن کر ہے آیا
اے پیارے نبیؐ کے دیوانو میلاد کا موسم ہے آیا
تو عبداللہ کا پیاراہے تیرے دم سے نور یہ سارا ہے
تو نے رحمت کا مینہ برسایا
تیرا سہرا حوروں نے گایا
تو نے حق کا رستہ دِکھلایا
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
ہم سب پہ تیری عنایت ہے
تیری ہر اک بات صداقت ہے
تیرے کاندھے پہ کملی کالی ہے
تو سب دُکھیوں کا والی ہے
تُجھے عرش پہ رب نے بلوایا
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
تو حسنؓ و حسینؓ کا ہے نانا
تیرے دین کو سب نے ہے مانا
کمزور کا بوجھ اٹھایا ہے
دُکھیوں کو گلے سے لگایا ہے
تو نے اعلیٰ رتبہ ہے پایا
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
تو نے صادقؔ پہ بھی کرم ہے کیا
بن مانگے اِس کو اتنا دیا
دُکھیوں کی جھولی بھرتا ہے
میرا رب وہ پورا کرتا ہے
تو نے لب سے جو بھی فرمایا
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
|