|
آگئے آگئے مصطفےٰؐ آگئے
آگئے آگئے مصطفےٰؐ آگئے
آگئے آگئے مصطفےٰؐ آگئے
آج دُنیا میں خیر الوریٰؐ آگئے
بزم کونین میں ہر طرف شور ہے
مصطفےٰؐ آگئے مجتبےٰؐ آگئے
عرش والے مُبارک دینے لگے
فرش والو حبیبِ خُدا آگئے
کون دیتا ہے دینے کو مُنہ چاہیئے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبیؐ
کیا خبر کتنے تارے کھِلے چُھپ گئے
پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبیؐ
ہر طرف ہے نیازی سماں عید کا
مصطفےٰؐ آگئے مجتبےٰؐ آ گئے
|