farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - بے خود کیے دیتے ہیں اندازِ حجابانہ
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Urdu

بے خود کیے دیتے ہیں اندازِ حجابانہ

بے خود کیے دیتے ہیں اندازِ حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جاناناں

بس اتنا کرم کرنا اے چشمِ کریمانہ
جب جان لبوں پر ہو تُم سامنے آ جانا

جی چاہتا ہے تحفے میں بھیجوں میں اُنہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانہ

پینے کو تو پی لوں گا پر عرض ذرا سی ہے
اجمیر کا ساقی ہو بغداد کا میخانہ

پیتے ہیں تیرے در کا کھاتے ہیں ہیں تیرے در کا
پانی ہے تیرا پانی دانہ ہے تیرا دانہ

کیوں آنکھ مِلائی تھی کیوں آگ لگائی تھی
اب رخ کو چھپا بیٹھے کر کے مُجھے دیوانہ

بیدمؔ میری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گاسنگِ درِ جاناناں

Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host