farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - میرے نبیؐ میری زندگی ہیں
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  English  Urdu

میرے نبیؐ میری زندگی ہیں

میرے نبیؐ میری زندگی ہیں
میرے نبیؐ ہی میرے ولی ہیں

میرے نگہباں بھی وہی ہیں
میرے تو سب کُچھ میرے نبیؐ ہیں

میری ریاضت میری عبادت
میرا توکل میری قناعت
میری عقیدت میری شریعت
میرے نبیؐ میری بندگی ہیں

میرا تو عرفان بھی وہی ہیں
میرا تو ایمان بھی وہی ہیں

میری تو پہچان بھی وہی ہیں
میرے نبیؐ میری آگہی ہیں

انہی سے گھر ہے میرا چراغاں
انہی سے دُنیا میری فروزاں

انہی سے قسمت میری درخشاں
میرے نبیؐ میری روشنی ہیں

وہ میرے آقا وہ میرے مولا
وہ میری دُنیا وہ میری عقبیٰ

وہ میرے ملجیٰ وہ میرے ماویٰ
میرا تو ایمان بھی وہی ہیں

Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host