|
ذکرِ رسول پاک سنائیں گے جھوم جھوم
ذکرِ رسول پاک سنائیں گے جھوم جھوم
جشنِ ولادت اُن کا منائیں گے جھوم جھوم
صد مرحبا حضور کی آمد کا جشن ہے
ہم شہر و بستی بستی سجائیں گے جھوم جھوم
میلادِ مصطفیٰﷺ کے ہم نکالیں گے جلوس
نعرہ نبیﷺ کا مِل کے ہم لگائیں گے جھوم جھوم
داتا سخی کریم رؤف و رحیم ہے
صدقہ اُنہی کے نام کا کھائیں گے جھوم جھوم
رکھو تسلی اُن کا کرم ہو گا ایک دن
رضویؔ مدینے آپ بھی جائیں گے جھوم جھوم
|