|
میراں ولیوں کے امام
میراں ولیوں کے امام
میراں ولیوں کے امام دے دو پنجتن کے نام
ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
میرے میراں ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
ڈالو نظرِ کرم سرکار اپنے منگتوں پر اِک بار
ہم نے آس ہے لگائی بڑی دیر سے
میرے میراں ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
میرے چاند میں صدقے آ جا اِدھر بھی
چمک اُٹھے دل کی گلی غوثِ اعظم
میراں ولیوں کے امام دے دو پنجتن کے نام
ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
میرے میراں ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
تیرے رب نے مالک کیا تیرے جگ کو
تیرے در سے دُنیا ولی غوثِ اعظم
میراں ولیوں کے امام دے دو پنجتن کے نام
ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
میرے میراں ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
تیرا رتبہ اعلیٰ نہ کیوں ہو کہ مولا
تو ہے ابنِ مولا علی غوثِ اعظم
میراں ولیوں کے امام دے دو پنجتن کے نام
ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
میرے میراں ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
قدم گردنِ اولیاء پر ہے تیرا
تو ہے رب کا ایسا ولی غوثِ اعظم
میراں ولیوں کے امام دے دو پنجتن کے نام
ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
میرے میراں ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
تُم جو بناو بات بنے گی
دونوں جہاں میں لاج رہے گی
لجپال کرم اب کر دو منگتوں کی جھولی بھر دو
بھر دو کاسہ سب کا پنجتنی خیر سے
میراں ولیوں کے امام دے دو پنجتن کے نام
ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
میرے میراں ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے
فِدا تم پہ ہو جائے نوری یہ مژؔدر
یہ ہے اسکی خواہش دِلی غوثِ اعظم