|
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
کعبے کی رونق کعبے کا منظر
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
دیکھوں تو دیکھے جاوں برابر اللہ اکبر اللہ اکبر
حمدِ خُدا سے تر ہیں زبانیں کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں
بس اِک صدا آ رہی ہے برابر اللہ اکبر اللہ اکبر
تیرے حرم کی کیا بات مولا تیرے کرم کی کیا بات مولا
تا عمر کردے آنا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر
مانگیں ہیں میں نے جتنی دعائیں منظور ہوں گی مقبول ہوں گی
میزابِ رحمت ہے میرے سر پر اللہ اکبر اللہ اکبر
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
یاد آگئیں جب اپنی خطائیں اشکوں میں ڈھلنے لگیں التجائیں
رویا غلافِ کعبہ پکڑ کر اللہ اکبر اللہ اکبر
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
بھیجا ہے جنت سے تجھ کو خُدا نے چوما ہے تجھ کو میرے مصطفی نے
اے ہجرِ اسود تیرا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
مولا صبیح اور کیا چاہتا ہے بس مغفرت کی عطا چاہتا ہے
بخشش کے طالب پہ اپنا کرم کر اللہ اکبر اللہ اکبر
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
|