|
درپیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا
درپیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا
درپیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا
گزریں جو وہاں شام و سحر کیسا لگے گا
بڑا اچھا لگے گا بڑا پیارا لگے گا بڑا میٹھا لگے گا – کورس
اے کاش مدینے میں مُجھے موت یوں آئے
قدموں میں ہو سرکار کے سر کیسا لگے گا
بڑا اچھا لگے گا بڑا پیارا لگے گا بڑا میٹھا لگے گا – کورس
اے پیارے خُدا دیکھوں میں سرکار کا جلوہ
مل جائیں دعا توجو اثر کیسا لگے گا
بڑا اچھا لگے گا بڑا پیارا لگے گا بڑا میٹھا لگے گا – کورس
آقا کا گدا ہوں اے جہنم بھی تو سُن لے
وہ کیسے جلیں جوکہ غلامِ مدنی ہو
اے کاش میں بن جاوں مدینے کا مسافر
پھر روتی ہوئی طیبہ کو بارات چلی ہو
جب دور سے ہے اتنا حسیں گُنبدِ خضریٰ
اس پار یہ عالم ہے اُدھر کیسا لگے گا
بڑا اچھا لگے گا بڑا پیارا لگے گا بڑا میٹھا لگے گا – کورس
طیبہ کی سعادت تو یوں پاتے ہیں ہزاروں
مُرشد کا ساتھ ہو جو سفر کیسا لگے گا
آجائیں میرے گھر میں اگر رحمتِ عالم
میں کیسا لگوں گا میرا گھر کیسا لگے گا
بڑا اچھا لگے گا بڑا پیارا لگے گا بڑا میٹھا لگے گا – کورس
درپیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا
گُزریں جو وہاں شام و سحر کیسا لگے گا
بڑا اچھا لگے گا بڑا پیارا لگے گا بڑا میٹھا لگے گا – کورس
|