|
جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ
جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ
جب کہ سرکار تشریف لانے لگے
حور و غلماں بھی خوشیاں منانے لگے
ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی
مصطفیٰؐ کیا مِلے زندگی مِل گئی
اے حلیمہ تیری گود میں آگئے
دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ
جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ
چہرہِ مصطفیٰﷺجب دِکھایا گیا
چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا
آمنہ دیکھ کر مُسکرانے لگیں
حوا ، مریم بھی خُوشیاں منانے لگیں
آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں
دُعا ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ
جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ
شادیانے خُوشی کے بجائے گئے
شادی کے نغمے سب کو سنائے گئے
ہر طرف شور صلِ علیٰ ہو گیا
آج پیدا حبیبِ خُدا ہو گیا
پھر تو جبرئیل نے بھی یہ اعلاں کیا
یہ خُدا کے ہیں رسول اللہ ہی اللہ
جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ
اُن کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا
نور سے نور دیکھو جُدا نہ ہوا
ہم کو عابد نبیﷺپر بڑا ناز ہے
کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے
جِس نے رُخ پر مَلی وہ شفاء پا گیا
خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ
جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ
|