|
کیا خبر کیا سزا مُجھ کو ملتی
کیا خبر کیا سزا مُجھ کو ملتی
میرے آقا نے عزت بچا لی
فردِ عصیاں میری مجھ سے لے کر
کالی کملی میں اپنی چھپا لی
وہ عطا پر عطا کرنے والے
اور ہم بھی نہیں ٹلنے والے
جیسی ڈیوڑھی ہے ویسے بھکاری
جیسا داتا ہے ویسے سوالی
کیا خبر کیا سزا مُجھ کو ملتی
میرے آقا نے عزت بچا لی
میں گدا ہوں مگر اُن کے در کا
وہ جو سلطانِ کون و مکاں ہیں
یہ غلامی بڑی مستند ہے
میرے سر پہ ہے تاجِِ بلالی
کیا خبر کیا سزا مُجھ کو ملتی
میرے آقا نے عزت بچا لی
میری عمر ِرواں بس ٹھہر جا
اب سفر کی ضرورت نہیں ہے
اُن کے قدموں میں میری جبیں ہے
اور ہاتھوں میں روضے کی جالی
کیا خبر کیا سزا مُجھ کو ملتی
میرے آقا نے عزت بچا لی
میں مدینے سے کیا گیا ہوں
زندگی جیسے بُجھ سی گئی ہے
گھر کے اندر فضا سونی سونی
گھر کے باہر سماں خالی خالی
کیا خبر کیا سزا مُجھ کو ملتی
میرے آقا نے عزت بچا لی
میں گدا ہوں مگر اُن کے در کا
وہ جو سلطانِ کون و مکاں ہیں
یہ غلامی بڑی مستند ہے
میرے سر پہ ہے تاجِ ِبلالی
میں فقط نام لیوا ہوں اُن کا
اُن کی توصیف میں کیا کروں گا
میں نہ اقبال، خسرو نہ سعدی
میں نہ قدسی نہ جامی نہ حالی
کیا خبر کیا سزا مُجھ کو ملتی
میرے آقا نے عزت بچا لی
فردِ عصیاں میری مجھ سے لے کر
کالی کملی میں اپنی چھپا لی
|