|
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا
پھر جا رہے ہیں اہلِ محبت کے قافلے
پھر یاد آ رہا ہے مدینہ حضور کا
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا
نبیوں میں جیسے افضل و اعلیٰ ہیں مصطفےٰؐ
شہروں میں بادشاہ ہے مدینہ حضورؐ کا
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا
جب سے قدم پڑے ہیں رسالت ماب کے
جنت بنا ہوا ہے مدینہ حضورؐ کا
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا
قدسی بھی چومتے ہیں ادب سے یہاں کی خاک
قسمت پہ جھومتا ہے مدینہ حضور کا
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا
ہو ناز کیوں نہ اس کو نیازیؔ نصیب پر
جس کو بھی مِل گیا ہے مدینہ حضورؐ کا
آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا
بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا
|