|
شامل ہے خُدا جس مِدحت میں
شامل ہے خُدا جس مِدحت میں
وہ مِدحت تو سرکار کی ہے
قربان ہے جس پہ دونوں جہاں
وہ عظمت تو سرکار کی ہے
یہ دین اور دنیا کے ناتے
سرکار نہیں تو کُچھ بھی نہیں
جو کام ہمارے آئے گی
وہ نسبت تو سرکار کی ہے
شامل ہے خُدا جس مدحت میں
وہ مِدحت تو سرکار کی ہے
مُختار ہے وہ مجبور ہیں ہم
وہ سب کُچھ ہے ہم کُچھ بھی نہیں
ایمان جسے ہم کہتے ہیں
وہ عظمت تو سرکار کی ہے
شامل ہے خُدا جس مدحت میں
وہ مِدحت تو سرکار کی ہے
سینچا ہے لہو سے آقا نے
سر سبز شجر اسلام کا ہے
پھل جس کا یہ دُنیا کھاتی ہے
وہ محنت تو سرکار کی ہے
شامل ہے خُدا جس مدحت میں
وہ مدحت تو سرکار کی ہے
قربان ہے جس پہ دونوں جہاں
وہ عظمت تو سرکار کی ہے |