farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  English  Hindi  Urdu

اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
میرے نورِ نظر سو جا حلیمہ لوری دیتی ہے
چمک چندا سے ہے زیادہ مہک پھولوں سے ہے زیادہ
کشش سورج سے ہے زیادہ چمک تاروں سے ہے زیادہ
دمک تاروں سے ہے زیادہ
کوئی تجھ سا کہاں دوجا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
رخِ انور پہ آقا کے دل و جاں سے فدا ہو کر
کبھی بوسہ لے ہاتھوں پَر کبھی بوسہ لے چہرے پَر
بنائے تکیہ بانہوں کا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
ادب سے پاس بِٹھلا کر حلیمہ پیار کرتی ہے
گلے سے خوب چمٹا کر حلیمہ پیار کرتی ہے
میرے لختِ جگر سو جا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
امانت آمنہ کی ہے حلیمہ سعدیہ کے گھر
وہ جس کے حسن کے صدقے ہوا عالم اُجالا تَر
وہ میرے گھر کا رکھوالا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
ہوازن کے قبیلے خوش نصیبی ہے تیری واللہ
ہُوا ہے آمِنہ کا لَعَل تُجھ میں جلوہ گر سو نَاں
زمانے بھر میں ہے شُہرہ حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
فَضائیں گیت گاتی ہیں ہوائیں ڈَف بجاتی ہیں
زمیں کی مُسرتیں دیکھو خوشی سے گُنگُناتی ہے
فضائے دل پہ ہے نغمہ حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
حلیمہ سعدیہ اس لعل کی ایسی ہوئی شیدا
سِوا اُس کے زمانے میں دکھائی کچھ نہیں دیتا
اُجاگؔر چوم کر چہرہ حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے 


Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host