farhan ali qadri
Home | Video | Audio | Albums | Latest Album | Gallery | Forum | Guest Book | Search | Tell A Friend | Contact
Title Bookmark and Share farhan ali qadri


Farhan Ali Qadri - پوچھا ہوا سے میں نے بھلاجھومتی ہے کیوں
        Urdu Lyric
  Audio  Roman  Hindi  Urdu

پوچھا ہوا سے میں نے بھلاجھومتی ہے کیوں

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
پوچھا ہوا سے میں نے بھلاجھومتی ہے کیوں
امبر کو اڑتے اڑتے بھلا چومتی ہے کیوں
کہنے لگی کہ حمدِ خدا پڑھ رہی ہوں میں
دامن کو رحمتوں سے ابھی بھر رہی ہوں میں
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
امبر سے جب کہا بہت اونچی ہے تیری شان
بولا خدائے پاک کا ہر حکم تو بھی مان
میں نے کہا کہ رب کی کرو حمد کچھ بیان
بولا خدا کی ذات کہاں میں بھلا کہاں
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
پوچھا قمر سے کیا تیرا حال و قال ہے
آواز آئی مجھ میں تو رب کا جمال ہے
میں نے کہا قمر سے کہ آتجھ کو چوم لوں
بولا کہ حمد پڑھ کہ ذرا میں بھی جھوم لوں
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
میں نے کہا یہ قمری و بلبل سے خوش نوا
پڑھتی ہو کیا سحر کو مجھے بھی تو دو سنا
بولی کہ صبح کرتے ہیں حمدِ خدا سے ہم
آتے نہیں ہیں راہ میں دنیا کے رنج و غم
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
بندوں سے پیار ماں سے بھی بڑھ کر خدا کا ہے
مالک وہ روز حشر سزا و جزا کا ہے
طاہر کا آسرا میرے مولا تیرا کرم
محشر میں عاصیوں کا تو رکھ لیجیو بھرم
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو


Copyright © 2007 - 2017 - Powered by Net is Host