|
نبیﷺکی نعت کی محفل سجانا ہم نہ چھوڑیں گے
نبیﷺکی نعت کی محفل سجانا ہم نہ چھوڑیں گے
یہ نعرہ یا رسول اللہ لگانا ہم نہ چھوڑیں گے
کہو تو چھوڑ دیں گے ہم جہاں کی محفلیں ساری
مگر میلاد کی محفل سجانا ہم نہ چھوڑیں گے
پُکارا جب بھی مشکل میں چلے آئے میرے آقا
وہ سنتے ہیں وہ آتے ہیں بلانا ہم نہ چھوڑیں گے
نبیﷺکی نعت پڑھنا حضرتِ حساںؓ کی سنت ہے
ہے جب تک دم میں دم نعتیں سنانا ہم نہ چھوڑیں گے
ملی ہے اسمِ اعظم کی یہ دولت غوث کا صدقہ
یہ جشنِ گیارہویں ان کا منانا ہم نہ چھوڑیں گے
کہو یہ جلنے والوں سے مرو گے یونہی جل جل کے
یہ ھو کی بجلیاں تم پر گرانا ہم نہ چھوڑیں گے
کریں یہ ذکر سے آباد دلوں کی بستیاں علوؔی
جبینِ شوق کے سجدے لٹانا ہم نہ چھوڑیں گے
|