|
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
اے مجاہدِ نبیﷺنعت گنگنائے جا
نغمہ محمدی تو جھوم کر سُنائے جا
دو جہاں پر چھائے جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
پرچمِ نبیﷺ اٹھا لے خُدا کا آسرا
درسِ مرشِدی ہے یہ حق پہ زندگی لُٹا
حق پہ جاں لٹائے جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
بات کر تو بعد میں پہلے تو سلام کر
جو تیرے بزرگ ہیں اُن کا احترام کر
اُن سے فیض پائے جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
شُکر کر تو خُدا کا تجھ کو یہ وطن مِلا
پاک سرزمیں مِلی اور یہ چمن مِلا
سر کو تو جُھکائے جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
جھوٹ بولنا نہیں تُم کبھی زباں سے
لعنتِ خُدا ہے یہ دیکھ لو قرآن سے
سچ کے گیت گائے جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
اپنے مُرشِدی کا دل اسطرح سے شاد کر
جو سبق مِلے تُجھے تو دل لگا کے یاد کر
اُن سے فیض پائے جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
آئے جو رمضان روزوں کا اہتمام کر
کھا تو رب کی نعمتیں ذکر اُس کا عام کر
ذکر تو سُنائے جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
آرزؔو کی ہےدعا اور رہے سُکھی سَدا
مہربان آقا ہوں اور کرم کرے خُدا
مدنی رنگ میں رنگتا جا ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ حق اللہ
|